23 جنوری 2016 - 22:50
سعودی وہابی مفتی کے فتوے  نے نیا جنجال کھڑا کردیا

سعودی عرب کے درباری مفتی شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے شطرنج کی حرمت پر فتوی صادر کرکے نیا جنجال کھڑا کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے درباری مفتی شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے المجد چینل کے لائیو پروگرام میں شطرنج کی حرمت کا فتوی دیا ہے۔ جس کے خلاف دنیا بھر سے شدید ردعمل آیا ہے۔

شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے کہا شطرنج ایک بیہودہ کھیل ہے اور وقت اور مال کے ضیاع کا سبب ہے۔
اس نے آیہ مجیدہ "انما الخمر و المیسر والانصب والازلام رجس من عمل الشیطان فاجتنبوہ" سے استدلال کرتے ہوئے کہا شطرنج قمار (جوئے) کی ایک قسم ہے اور حرام ہے۔
سعودی عرب کے مفتی کا یہ فتوی سوشل میڈیا پر بحث اور جدل کا باعث بنا ہے اور اس فتوے کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی ہے۔
شطرنج کے معروف روسی کھلاڑی گیری کاسپاروف نے ٹوئٹر میں اس فتوے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ شطرنج کو ممنوع قرار دینے کی سعودی عرب کی کوششیں احمقانہ ہیں۔
شطرنج کے روسی کھلاڑی نے مزید لکھا: ہمیں شطرنج سے زیادہ حقوق بشر کی خلاف ورزیوں پر پریشان ہونا چاہئے کیونکہ جس ملک میں سب سے زیادہ حقوق بشر اور ڈیموکریسی کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں وہ سعودی عرب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169